جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

ایسی تین فتوحات امریکہ کو برباد کر دیں گی، ایرانی اسپیکر کا ٹرمپ پر طنز

05 اپریل, 2026 15:33

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی صدر کے کامیاب آپریشن کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے تباہ شدہ امریکی سی-130 طیارے کے ملبے کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں امریکی فضائیہ کے سی-130 ٹرانسپورٹ طیارے کا ملبہ دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف امریکی جارحیت، اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت سوز مظالم کی داستان

ایران کا دعویٰ ہے کہ اسے اصفہان کے قریب ایک مشترکہ فوجی آپریشن میں مار گرایا گیا تھا۔ یہ وہی طیارہ ہے، جس کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک جرات مندانہ مشن کے ذریعے لاپتہ پائلٹ کو بحفاظت نکال لیا ہے۔

اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنی پوسٹ میں صدر ٹرمپ کے دعووں کا تمسخر اڑاتے ہوئے لکھا کہ اگر امریکہ نے ایسی مزید تین ‘فتوحات’ حاصل کر لیں تو وہ دنیا کے نقشے سے بالکل برباد اور ختم ہو جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔