غزہ میں اسرائیلی بربریت، معذور نوجوان سمیت دو فلسطینی شہید

اسرائیل نے غزہ میں اپنی نسل کشی کی مہم جاری رکھتے ہوئے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنے خونی آپریشنز کو مزید تیز کر دیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق غزہ شہر کے یرموک اسٹیڈیم کے قریب عام شہریوں کے ایک گروپ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا غزہ میں خونی کھیل تیز، مزید تین فلسطینی شہید
ایک اور دلدوز واقعے میں خان یونس کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج نے ایک معذور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ شہید نوجوان کی میت کو ناصر میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔
غزہ کے طبی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں نام نہاد جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 716 تک پہنچ گئی ہے۔
اگر اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی مجموعی نسل کشی کی بات کی جائے تو اب تک کم از کم 72 ہزار 292 فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
عالمی برادری کی خاموشی اور ایران کے محاذ پر الجھاؤ کا فائدہ اٹھا کر اسرائیل غزہ میں رہائشی علاقوں اور نہتے شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے، جس سے انسانی المیہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









