ایران کے پاس کتنے میزائل ہیں؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

How Many Missiles Does Iran Have? Shocking Figures Revealed
برازیل سے تعلق رکھنے والی فوجی امور کی تجزیہ کار نے ایران کے میزائل ذخائر کے حوالے سے مغربی انٹیلیجنس اداروں کے اندازوں کو چیلنج کرتے ہوئے نئے دعوے سامنے رکھے ہیں۔
تجزیہ کار پیٹریشیا مارنز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کے اندازے کے مطابق ایران کے پاس اس وقت 17 ہزار سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائل موجود ہیں۔ ان کے مطابق یہ تعداد بعض مغربی رپورٹس سے کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 12 روزہ جنگ کے دوران بھی انہوں نے یہی اندازہ لگایا تھا کہ ایران کے پاس فعال اور ریزرو ملا کر تقریباً 20 ہزار میزائل موجود ہو سکتے ہیں۔ ان میں تقریباً 7 سے 8 ہزار بیلسٹک اور 12 سے 13 ہزار کروز میزائل شامل ہیں۔
پیٹریشیا مارنز نے ایران کے میزائل پروگرام کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے 1990 کی دہائی کے آغاز میں شہاب-2 میزائلوں کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کی تھی۔ بعد میں 2004 سے 2008 کے دوران شہاب-3 کی پیداوار بھی جاری رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ابتدائی ماڈلز میں درستگی کے مسائل تھے، لیکن ایران نے 2015 کے بعد گائیڈنس سسٹمز اور وار ہیڈز کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑا جدید کاری پروگرام شروع کیا۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پرانے میزائلوں کی بڑی تعداد اب بھی ریزرو میں موجود ہے، جو ضرورت پڑنے پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق اگر ہر ماڈل کی سالانہ پیداوار صرف 100 یونٹس بھی تصور کی جائے تو گزشتہ 15 سال میں ایران کا مجموعی ذخیرہ 17 ہزار سے بھی بڑھ سکتا ہے۔
تجزیہ کار نے کہا کہ 2010 تک ایران درجن سے زائد میزائل ماڈلز تیار کر رہا تھا، جبکہ 2015 کے بعد کم از کم 8 سے 12 ایسے جدید ماڈلز شامل ہوئے جن کی رینج 1000 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ ان میں سومار اور مشکوٰۃ جیسے کروز میزائل اور عماد اور سجیل جیسے بیلسٹک میزائل شامل ہیں جن کی رینج 2000 کلومیٹر سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔
انہوں نے مغربی تھنک ٹینکس کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ ایران کے پاس صرف 2500 میزائل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے دفاعی پروگرام اور طویل عرصے کی پیداوار کے بعد یہ اعداد و شمار حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔ صرف روس ہی سالانہ ہزاروں درست نشانہ لگانے والے میزائل تیار کر رہا ہے۔
پیٹریشیا مارنز کے مطابق ایران نے میزائل صنعت کے لیے ایک بڑا دفاعی نظام قائم کیا ہے، جس میں 300 سے زائد کمپنییں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں 6500 سے زیادہ نالج بیسڈ کمپنیاں بھی اس نظام سے منسلک ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











