پیر، 13-اپریل،2026
پیر 1447/10/25هـ (13-04-2026م)

اب روزانہ کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ گھریلو صارفین کیلئے اہم اعلان

13 اپریل, 2026 08:24

لاہور میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGPL) نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس نئے فیصلے کے تحت صارفین کو دن میں محدود اوقات میں ہی گیس دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے مطابق اب چوبیس گھنٹوں میں صرف 6 گھنٹوں میں گیس فراہم کی جائے گی۔ یہ اوقات صبح اور شام کے ہوں گے، ان اوقات میں بھی گیس پریشر کے ساتھ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تاہم دوپہر کے وقت گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی شدید قلت کے باعث یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ پہلے تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، لیکن سسٹم پر دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں رہا۔ اب صرف ناشتے اور رات کے کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی تاکہ صارفین کو کچھ حد تک سہولت مل سکے۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی کی درآمد میں رکاوٹ بھی اس بحران کی بڑی وجہ ہے۔ گیس کی سپلائی کم ہونے کے باعث کمپنی کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی وجہ سے کئی علاقوں میں صارفین کو کم پریشر یا بالکل گیس نہ ملنے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔