پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق عوام کیلئے ایک اور بڑی خبر آگئی

Another Major Petroleum Update
حکومت نے پیٹرول پر لیوی کی شرح میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پیٹرول پر عائد لیوی 10 روپے 83 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول پر لیوی کی شرح 102 روپے 17 پیسے سے کم ہو کر 91 روپے 34 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈیزل پر عائد لیوی 10 روپے 93 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل پر لیوی کی نئی شرح 68 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 58 روپے فی لیٹر تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22،22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اس کے علاوہ مٹی کا تیل بھی 41 روپے 44 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












