ہفتہ، 30-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/13هـ (30-05-2026م)

10 ہزار فی کس دینے کا اعلان؛ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

30 مئی, 2026 11:56

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے شاندار انتظامات پر “ستھرا پنجاب” کے ورکرز کو 10 ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب حکومت کی نگرانی میں عیدالاضحیٰ کے دوران جاری تین روزہ صفائی آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں لاہور کے لبرٹی چوک میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعلیٰ کے مشیر ذیشان ملک، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، کمشنر لاہور مریم خان، ڈپٹی کمشنر علی اعجاز، ڈی جی ستھرا پنجاب بابر صاحب دین اور فوکل پرسن عاصم محمود بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حکام نے صفائی ورکرز کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ عید کے دوران پورے صوبے میں صفائی کا بڑا آپریشن کیا گیا۔ اس دوران لاکھوں ورکرز نے سخت گرمی میں کام کیا اور شہر شہر صفائی کو یقینی بنایا۔ اس مہم میں بڑی تعداد میں مشینری بھی استعمال کی گئی تاکہ بروقت کام مکمل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں مساجد، عیدگاہوں اور قبرستانوں سمیت ہزاروں مقامات کی صفائی کی گئی۔ مجموعی طور پر لاکھوں ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں اور ہزاروں کلومیٹر تک صفائی آپریشن جاری رہا۔ شکایات کے ازالے کے لیے بھی فوری اقدامات کیے گئے۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پورے آپریشن کی خود نگرانی کی۔ یہ کامیابی حکومت کی بہتر کارکردگی اور انتظامی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ستھرا پنجاب ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔