ہفتہ، 30-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/13هـ (30-05-2026م)

حکومت مہنگائی میں کمی کیلئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

29 مئی, 2026 08:22

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی میں کمی اور معیشت کے استحکام کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، جن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ زرعی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے طلبا کو چین اور آسٹریلیا بھیجا جا رہا ہے تاکہ وہ جدید زرعی نظام اور تحقیق سے استفادہ حاصل کر سکیں اور ملکی زرعی شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی توجہ نئے ٹیکس لگانے کے بجائے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے، ٹیکس انفورسمنٹ مؤثر کرنے اور ٹیکس چوری کی روک تھام پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام پر کم سے کم مالی بوجھ ڈالا جائے جبکہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کیا جائے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے آثار نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور کشیدگی کم کرنے کیلئے مثبت اور فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ تنقید برائے تنقید سے گریز کریں اور ملکی معیشت، استحکام اور ترقی کیلئے مشترکہ قومی کوششوں کو فروغ دیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔