پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، عوام کیلئے ریلیف کی تیاری
Announcement of New Petroleum Product Prices
وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری کر لی گئی ہے، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے کہ موجودہ عالمی اور مقامی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتیں کم کرنی ہیں یا برقرار رکھنی ہیں۔
حکام کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور اندرونی مالیاتی پالیسیوں کے تناظر میں مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ذرائع نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی اعلان حکومتی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔