ہفتہ، 30-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/13هـ (30-05-2026م)

امریکا ایران معاہدے کی خبروں سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم

29 مئی, 2026 11:29

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے اور جنگ بندی میں پیش رفت کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 93.7 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 88.9 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح مربن آئل کی قیمت بھی کم ہو کر 93.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور ممکنہ سفارتی پیش رفت کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں سپلائی کے خدشات کم ہوئے ہیں، جس سے قیمتوں پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مزید بات چیت کے لیے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر ابتدائی اتفاق ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کی حتمی منظوری تاحال نہیں دی گئی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس پر فیصلہ باقی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ سفارتی عمل آگے بڑھتا ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا رجحان دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔