جوان لڑکی سے شادی کے بعد شہرت حاصل کرنے والے 60 سالہ حکیم بابر سے متعلق افسوسناک خبر آگئی

Sad News About Hakim Babar
جوان لڑکی سے شادی کے بعد شہرت حاصل کرنے والے 60 سالہ حکیم بابر نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر زہریلا مشروب پلا کر ان کی جان لینے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔
حکیم بابر کے مطابق انہیں کوٹلی کھوکھراں کے رہائشی دو افراد صفدر اور سکو نے اپنے گھر مدعو کیا۔ وہاں انہیں جوس دیا گیا جس میں زہریلا مواد ملایا گیا تھا۔ جوس پینے کے فوراً بعد ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی اور وہ شدید کمزوری کا شکار ہو گئے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا نوٹس لیا جائے۔ ان کے چھوٹے بچے ہیں اور انہیں اپنی جان کے خطرے کا سامنا ہے۔ اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔
حکیم بابر نے کہا کہ اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری نامزد افراد پر ہوگی۔ انصاف فراہم کیا جانا ضروری ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
دوسری جانب ابھی تک پولیس یا مقامی حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ تاہم الزامات کی تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










