اتوار، 31-مئی،2026
اتوار 1447/12/14هـ (31-05-2026م)

ایران نے اپنی سمندری حدود میں داخل والے امریکی ڈرون کو مار گرایا

31 مئی, 2026 08:47

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہونے والے ایک امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایران کی سمندری حدود کے اندر گھسنے والے ایک امریکی جاسوس ڈرون طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن آئی آر آئی بی نے سپاہ پاسداران کا ایک بیان نشر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا ایم کیو ون نامی ڈرون طیارہ ایرانی حدود میں داخل ہو کر کارروائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے کروز میزائلوں سے لیس نئی تیز رفتار جنگی کشتی متعارف کروا دی

بیان کے مطابق ایرانی فوج نے اس ڈرون کو فوری طور پر ہوا میں ہی ڈھونڈ نکالا اور سپاہ پاسداران کے جدید ترین دفاعی میزائل سسٹم کے ذریعے اسے نشانہ بنا کر مار گرایا۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں امریکہ اور اپنے دشمنوں کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی حدود میں کسی بھی قسم کی جارحیت یا حملے کی کوشش کا انتہائی سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔