منگل، 21-اپریل،2026
منگل 1447/11/04هـ (21-04-2026م)

امریکہ سے مذاکرات کا دوسرا دور، ایرانی وفد کے آج اسلام آباد پہنچنے کا امکان

21 اپریل, 2026 09:57

ذرائع کے مطابق ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وفد نے پاکستان آنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جو آج کسی بھی وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ جائے گا، جہاں کل سے مذاکرات کے دوسرے دور کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔

یہ اہم پیش رفت پاکستان کی مسلسل اور انتھک سفارتی کوششوں اور دونوں ممالک کے درمیان موثر روابط کے بعد ممکن ہوئی ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے وفد میں شامل اراکین کے ناموں کا حتمی اعلان ان کی روانگی سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا تاکہ سیکورٹی اور سفارتی پروٹوکولز کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ناکہ بندی ناکام، ایرانی بحری آبنائے ہرمز سے کامیابی سے گزر گیا

اسلام آباد پہنچنے کے بعد غیر ملکی وفود کی وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جن میں علاقائی صورتحال اور قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مذاکرات کے اس دوسرے دور میں ایجنڈا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ پہلے راؤنڈ کے مذاکرات بھی تین مختلف مراحل پر مشتمل تھے، جن میں ابتدائی طور پر بلواسطہ گفتگو کی گئی، دوسرے مرحلے میں براہ راست مذاکرات ہوئے اور تیسرے مرحلے میں دونوں جانب کی تکنیکی ٹیموں نے پیچیدہ معاملات پر مشاورت مکمل کی تھی۔

اب دوسرے دور کا ایجنڈا بھی وفود کی آمد کے ساتھ ہی حتمی طور پر مرتب کیا جائے گا، جس سے خطے میں دیرپا امن کی امیدیں وابستہ ہو گئی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔