منگل، 21-اپریل،2026
منگل 1447/11/04هـ (21-04-2026م)

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا پاکستان سے جنگ میں شکست کا بالواسطہ اعتراف

21 اپریل, 2026 14:15

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے آپریشن سندور میں ہونے والی تاریخی اور عبرتناک شکست کا بالواسطہ اعتراف کر لیا ہے۔ انہوں نے ماضی کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ٹیکنالوجی کے فقدان اور افواج میں ہم آہنگی کی کمی کا سہارا لیا، جسے دفاعی ماہرین نے بزدلانہ طرزِ عمل قرار دیا ہے۔

بھارتی عسکری قیادت کی جانب سے آپریشن سندور میں ملنے والی ہزیمت اور رسوائی کو چھپانے کی مذموم کوششیں بے نقاب ہو گئی ہیں۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے ایک تقریب کے دوران انتہائی غیر پراعتماد لہجے اور لڑکھڑاتی آواز میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی شکست خوردہ ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے آپریشن سندور میں ہونے والی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی مضحکہ خیز کوشش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت کے چیلنجز مختلف ہوں گے، لہٰذا ہمیں پچھلے سندور کو بھول کر اب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے۔

ان کا یہ بیان دراصل اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ بھارتی افواج اب اس آپریشن کا نام لینے سے بھی کتراتی ہیں جو ان کے لیے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بنا۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا سے 9 ہزار بھارتیوں کی ملک بدری کا امکان

جنرل انیل چوہان نے اپنی خفت مٹانے کے لیے شکست کا تمام تر ملبہ ٹیکنالوجی پر ڈال دیا اور نئی ٹیکنالوجی کے حصول کو واحد حل قرار دیا، جسے دفاعی ماہرین نے غیر حقیقت پسندانہ مؤقف قرار دیا ہے۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا یہ کہنا کہ تینوں مسلح افواج یعنی بری، بحری اور فضائیہ کے درمیان ہم آہنگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس بات کا برملا اعتراف ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی افواج کے مابین رابطوں کا فقدان تھا اور وہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے میں مکمل طور پر ناکام رہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ نئے سندور کی بات کرنا دراصل ماضی کی عبرتناک شکست کو پسِ پردہ ڈالنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق تکنیکی پہلوؤں اور ٹیکنالوجی کی آڑ لے کر اپنی غیر مؤثر کارکردگی کو چھپانا ایک غیر پیشہ ورانہ، شرمناک اور بزدلانہ طرزِ عمل ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ بھارتی بری، بحری اور فضائی افواج میں مؤثر تال میل کی کمی ہی آپریشن سندور میں بھارت کی تاریخی رسوائی کا اصل سبب بنی۔

عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بھارت اس نوعیت کے بیانات کے ذریعے خود کو موزوں اور فعال دکھانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

ان بیانات سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ بھارت نے آپریشن سندور کی شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا، تاہم پاکستانی حکام کا مؤقف ہے کہ کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا جواب انتہائی سخت، مؤثر اور فیصلہ کن ہوگا، جس سے بھارت کو ایک بار پھر اسی طرح کی عبرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔