ہم سب متحد اور انقلابی ہیں، مسعود پزیشکیان اور باقر قالیباف کا دنیا کو پیغام

ایران کے صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے واضح کیا ہے کہ ایران میں کوئی اعتدال پسند یا سخت گیر نہیں بلکہ سب انقلابی ہیں اور دشمن کو عبرتناک سبق سکھائیں گے۔
صدر مسعود پزیشکیان نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ ایران میں اب سخت گیر یا اعتدال پسند کی کوئی تفریق باقی نہیں رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ایرانی عوام اور حکام متحد ہیں اور سب کے سب انقلابی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم اور ریاست کے درمیان یہ آہنی اتحاد اور رہبر معظم کی مکمل اطاعت ہی وہ طاقت ہے، جس کے ذریعے وہ کسی بھی حملہ آور کو پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں دھماکوں کی گونج، اسرائیل کا کسی بھی حملے سے انکار
صدر پزیشکیان نے ایک خدا، ایک قوم، ایک لیڈر اور ایک راستہ کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ایران کی فتح انہیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔
اسی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بھی سخت الفاظ میں دشمن کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں کوئی انتہا پسند یا معتدل نہیں ہے، بلکہ سب ایک ہی جھنڈے تلے جمع ہیں۔
قالیباف کے مطابق ایرانی حکومت اور عوام کا اتحاد اتنا مضبوط ہے کہ کوئی بھی مجرم حملہ آور اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کا راستہ صرف اور صرف فتح کا راستہ ہے اور اس منزل تک پہنچنے کے لیے پوری قوم رہبر انقلاب کے احکامات کی پابند ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











