سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big good news has arrived for solar users
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر صارفین سے متعلق اہم وضاحت جاری کر دی ہے، جس میں آف گرڈ اور آن گرڈ صارفین کے لیے الگ الگ قواعد واضح کیے گئے ہیں۔
نیپرا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آف گرڈ سولر سسٹم استعمال کرنے والے افراد پر نیپرا کے ریگولیشنز کا اطلاق نہیں ہوتا، کیونکہ وہ قومی بجلی کے نظام سے جڑے نہیں ہوتے۔ اس لیے ان کے لیے نہ کوئی لائسنس لازمی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
تاہم وہ صارفین جو نیشنل گرڈ سے منسلک ہیں، ان کے لیے نئے قواعد متعارف کروائے گئے ہیں۔ نیپرا کے مطابق نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ کے تحت آنے والے صارفین کو باقاعدہ لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ نئے ریگولیشنز کے تحت خاص طور پر نئے صارفین کے لیے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا گیا ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ پہلے صرف 25 کلو واٹ سے زائد لوڈ والے صارفین کو نیپرا سے لائسنس لینا پڑتا تھا، لیکن اب نئے قوانین کے مطابق 25 کلو واٹ یا اس سے کم لوڈ والے صارفین کو بھی لائسنس لینا ہوگا۔ اس کے لیے ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے فیس مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل 25 کلو واٹ تک کے صارفین کو متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنی سے منظوری لینا ہوتی تھی اور اس پر کوئی فیس عائد نہیں تھی۔ نئے فیصلے کے بعد اس نظام میں تبدیلی آ گئی ہے، جس کا مقصد سولر انرجی کے شعبے کو مزید منظم بنانا بتایا جا رہا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











