وزیر اعظم نے بطور ثالث تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے

وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور ثالث تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس پر امریکی اور ایرانی صدور پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ پر بطور ثالث اپنے دستخط کر دیئے ہیں۔
اس اہم ترین دستخطی دستاویز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط پہلے ہی موجود ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے دستخط کرنے کے بعد شدید مسرت کا اظہار کیا اور اس تاریخی دستاویز کو کیمرے کی جانب لہرا کر پوری دنیا کو دکھایا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران کے صدور نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کردیئے، وزیر اعظم
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس میں 7 بڑے صنعتی ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، جہاں موقع پر موجود تمام عالمی رہنماؤں اور حاضرین نے تالیاں بجا کر اس تاریخی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔
اسی طرح ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اس دستاویز پر دستخط کر کے امن کی کوششوں کو آگے بڑھایا ہے۔ پاکستان کی اس کامیاب ثالثی کے بعد کل سوئٹزرلینڈ کا خوبصورت برگن اسٹاک ریزورٹ اس تاریخی منظر کا گواہ بنے گا، جہاں پاکستان کی میزبانی میں امریکہ اور ایران کے درمیان باقاعدہ امن معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











