وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کے واقعے کی پیش گوئی، 12 دن پرانی پوسٹ وائرل

واشنگٹن میں میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بارہ دن پرانی ٹوئٹ نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں اس طرح کے حملے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے زیر اہتمام میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب اس وقت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی، جب ہال میں اچانک فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیج پر موجود تھے اور انہوں نے شرکاء سے خطاب کرنا تھا۔
اس سنسنی خیز واقعے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر ایک امریکی صارف کی 12 دن پرانی ٹوئٹ دوبارہ وائرل ہو گئی ہے، جسے اب تک 35 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کیا ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ پہلے سے طے شدہ تھا؟ وائٹ ہاؤس ترجمان کی پیش گوئی وائرل
اس ٹوئٹ میں حیران کن طور پر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ ایک مصنوعی حملے کا ڈرامہ رچا کر اس کا الزام ایران پر عائد کر سکتے ہیں۔
صارف نے اس طرح کے منظر نامے کا امکان پچیس فیصد ظاہر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ٹرمپ اپنی تمام بین الاقوامی ساکھ کھو چکے ہیں اور اب ان کے دوست اور دشمن سبھی ان پر ہنستے ہیں۔
اس پرانی ٹوئٹ کے دوبارہ وائرل ہونے سے انٹرنیٹ صارفین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور لوگ اس حملے کو ٹوئٹ میں کیے گئے دعوے سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اگرچہ سکیورٹی اداروں نے حملے کے پیچھے کسی غیر ملکی ہاتھ کا ذکر نہیں کیا، تاہم اس واقعے نے امریکی سیاسی نظام اور صدر کی سکیورٹی پر کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












