کراچی میں شدید گرمی کی لہر!!! شہری خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

کراچی میں قیامت خیز گرمی کی پیشگوئی
کراچی ایک بار پھر شدید گرم موسم کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج دن کے وقت پارہ 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک ہے۔ جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار تقریباً 19 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
شدید گرمی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر دن کے اوقات میں باہر نکلنے والے افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین کے مطابق گرمی کے دوران مختلف انفیکشنز اور ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے شہری غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔
انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کیا جائے کیونکہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ شہری ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں اور دھوپ میں نکلتے وقت سر کو لازمی ڈھانپیں۔
پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے اور ممکن ہو تو پانی ابال کر پیا جائے تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔
جلد کی حفاظت کے لیے زیادہ پسینہ آنے کی صورت میں جسم کو صاف اور خشک رکھنا ضروری ہے۔
ماہرین نے یہ بھی کہا کہ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھونا اور ہلکا موئسچرائزر استعمال کرنا جلد کو خشکی اور جلن سے بچا سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










