پیر، 27-اپریل،2026
پیر 1447/11/10هـ (27-04-2026م)

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی کردار بے نقاب، بھارتی صحافیوں کے بیانات نے نئی بحث چھیڑ دی

27 اپریل, 2026 15:36

پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی کے حوالے سے ایک بار پھر بھارت کے مبینہ کردار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مختلف بھارتی صحافیوں اور سابق فوجی افسران کے بیانات نے اس بحث کو مزید تیز کر دیا ہے۔

بھارتی صحافی آدتیہ راج کول، جنہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے قریب سمجھا جاتا ہے، نے ایک بیان میں اشارہ دیا کہ پاکستان میں ہونے والے بعض دہشتگرد حملوں کے پس پردہ بھارت کا کردار موجود ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے لال قلعہ دھماکے کے صرف 24 گھنٹے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں خودکش دھماکا ہوا، اور یہ بات سب سمجھ سکتے ہیں کہ اس کے پیچھے کون ہو سکتا ہے۔

آدتیہ راج کول نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے بھارت کی شناخت مختلف شکلوں میں سامنے آ سکتی ہے۔ ان کے مطابق را کا چہرہ افغانی، بھارتی، بنگلہ دیشی یا کسی مقامی بلوچ کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے پہلے بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور نے بھی پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق اہم دعوے کیے تھے۔

راجیش پاور کے مطابق فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیمیں افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگرد حملے کر رہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان تنظیموں کو مالی مدد بھارت فراہم کرتا ہے جبکہ ہتھیار اور انٹیلی جنس اسرائیل کی جانب سے دی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں سے لے کر بیرون ملک مختلف ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تک، بھارت پر مسلسل الزامات سامنے آتے رہے ہیں۔

ان کے مطابق پاکستان کئی بار عالمی سطح پر بھارت کی جانب سے دہشتگردی کی سہولت کاری کے شواہد بھی پیش کر چکا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اپنی پراکسی تنظیموں کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے بھارت کے سرحد پار دہشتگرد نیٹ ورکس اور پراکسی سرگرمیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔