منگل، 28-اپریل،2026
پیر 1447/11/10هـ (27-04-2026م)

بھارتی حکومت کی کشمیری مسلمانوں کے خلاف ایک اور کارروائی

27 اپریل, 2026 21:05

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور کارروائی سامنے آئی ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا قانون (UAPA) کے تحت جامعہ سراج العلوم کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ڈویژنل کمشنر نے اپنے حکم نامے میں ادارے کے تمام اثاثے ضبط کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔

جامعہ سراج العلوم کشمیری مسلمانوں کی ایک معروف اور قدیمی درسگاہ سمجھی جاتی ہے جہاں طویل عرصے سے دینی تعلیم دی جا رہی تھی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مذہبی آزادی کے خلاف ہے اور اسے بھارتی حکومت کی جانب سے ایک سخت پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم حکام کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائی قانون کے مطابق کی گئی ہے۔

یہ معاملہ ایک بار پھر خطے میں مذہبی آزادی اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے بحث کو جنم دے رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔