امریکی فوج کا ایران میں 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران پر تیسرے مرحلے کے فضائی حملے مکمل کر لیے ہیں، جس میں 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی آبنائے ہرمز میں قبرص کے پرچم بردار تجارتی جہاز پر ہونے والے حالیہ ایرانی حملے کا جواب ہے اور اس کے ذریعے ایرانی افواج کو جوابدہ بنایا گیا ہے۔
سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ کارروائی میں ایران کے میزائل اور ڈرون مراکز، بحری تنصیبات، اسلحہ کے گوداموں، مواصلاتی نظام اور ساحلی نگرانی کے 140 مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پورے ہفتے کے دوران 3 راتوں تک جاری رہنے والی ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 300 سے زائد اہداف پر بمباری کی گئی ہے تاکہ ایران کی عام ملاحوں اور تجارتی جہازوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو کمزور کیا جا سکے۔
امریکی فوج نے یہ بھی بتایا کہ مئی 2026 کے آغاز سے اب تک امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز سے 40 کروڑ بیرل تیل لے جانے والے 800 سے زائد تجارتی جہازوں کو بحفاظت گزرنے میں مدد فراہم کی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










