اتوار، 12-جولائی،2026
اتوار 1448/01/27هـ (12-07-2026م)

امریکا سے مذاکرات ہمیشہ دھوکا اور وعدہ خلافی پر ختم ہوئے، ایرانی عہدیدار

12 جولائی, 2026 09:04

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن محمود نباویان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ہمیشہ دھوکا دہی اور وعدہ خلافی پر ختم ہوئے۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ محمود نباویان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ماضی میں کیے گئے مذاکرات سے صرف دشمن کو فائدہ پہنچا ہے اور ایران کو ہمیشہ تلخ تجربات ہی حاصل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسقط میں ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات، ٹرمپ کا محدود وقت میں معاہدہ کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ مذاکرات بھی اصل میں ایک قسم کی جنگ ہیں، اس لیے دشمن میدانِ جنگ میں ملنے والی کامیابی کو مذاکرات کی میز پر شکست میں نہیں بدل سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اب دشمن کی کسی چال میں نہیں آئے گا کیونکہ امریکا کے ساتھ بات چیت کا نتیجہ ہمیشہ وعدہ خلافی کی صورت میں نکلا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔