مسقط میں ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات، ٹرمپ کا محدود وقت میں معاہدہ کرنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والی اپنی سفارتی ٹیم کو معاہدے تک پہنچنے کے لیے محدود وقت دے دیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایران اور عمان کے درمیان اہم مذاکرات جاری ہیں، جن میں اب قطری حکام بھی شامل ہو گئے ہیں۔
ان مذاکرات میں خاص طور پر اس طریقے پر بات چیت کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے بند کی جانے والی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کے ایران پر تیسری بار فضائی حملے، متعدد شہروں میں دھماکے
امریکا کا کہنا ہے کہ وہ عمان اور قطر کے ثالثوں کے ذریعے ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ کوئی بیچ کا راستہ نکالا جا سکے۔
اس دوران یہ اہم بات بھی سامنے آئی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس عمان میں ہونے والے ان براہ راست مذاکرات میں خود شرکت نہیں کریں گے۔
امریکی حکومت کی کوشش ہے کہ مقررہ محدود وقت کے اندر ہی ایران کے ساتھ معاملات کو طے کر لیا جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












