اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال، تناؤ کم کرنے پر زور

اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے خطے کی سنگین ہوتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے بات چیت کے دوران زور دیا کہ تمام فریقین جون 2026 میں طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق کشیدگی میں کمی کا راستہ اختیار کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں : معاہدے کی پاسداری کرو ورنہ قیمت چکاؤ، ایرانی اسپیکر کا امریکہ کو انتباہ
انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول اور تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد اور بہترین راستہ ہیں۔
اسحاق ڈار نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









