منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

28 اپریل, 2026 13:23

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن کی تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 8900 روپے سستا ہو کر 485062 روپے پر آ گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جو 7630 روپے کم ہو کر 415862 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی کم ہوئی ہے اور یہ 238 روپے کمی کے بعد 7811 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 89 ڈالر کم ہو کر 4627 ڈالر پر آ گیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔