منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

کراچی پھر اندھیرے میں! بجلی بندش کا شیڈول سامنے آگیا؛ کونسے علاقے متاثر ہونگے؟ جانیے

28 اپریل, 2026 13:04

شہر میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے 28 اپریل 2026 کے لیے بجلی کی بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 کمپنی کے مطابق یہ بندش مرمتی کاموں کے باعث کی جا رہی ہے تاکہ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور مستقبل میں صارفین کو مستحکم فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی مرحلہ وار معطل رہے گی۔ بیشتر مقامات پر بجلی صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گی، تاہم کچھ علاقوں میں یہ دورانیہ مختلف بھی ہو سکتا ہے۔

جن علاقوں میں بجلی کی بندش ہوگی ان میں عبداللہ شاہ غازی گوٹھ، ابو ذر بیکری، البُرج، الحمرا، الوطن، امبر گارمنٹس، انامتا سوسائٹی، اصغر علی شاہ، بہادر یار جنگ، بلیسنگ پلازہ، کوسٹل اسٹریٹ، ڈیفنس فیز 7، دہلی مرکنٹائل سوسائٹی، ایجوکیشن سینٹر، فضل شفیق، فراری، فرینڈز ہائٹ، گرین پارک سٹی، ہائی رائز اپارٹمنٹس، ہنید سٹی، ابراہیم نفیس، انڈس سیل اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کے ڈی اے ایمپلائی سوسائٹی، لانڈھی، میگاٹرون، میاں سنز، ناز آئس، نومان ہیون، نور ہاؤسنگ، پولیس سوسائٹی، رؤف آئل، رسالہ پولیس، صابری چوک، سیفی فاؤنڈیشن، سہَر پیلس، شما سینٹر، شمس الدین، سر سید سوسائٹی، یونیورسل ہائٹس، زرین کالونی اور چڑیا گھر کے اطراف بھی بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

کچھ مخصوص فیڈرز پر بجلی بندش کے اوقات مختلف ہوں گے۔ صابری چوک میں بجلی صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔ شمس الدین کے علاقے میں یہ بندش صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی جبکہ سر سید سوسائٹی میں صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک بجلی نہیں ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔