منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

عوام کیلئے ایک اور بُری خبر!!! اسٹیٹ بینک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

28 اپریل, 2026 10:54

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپنی تازہ رپورٹ میں ملکی معیشت کے حوالے سے تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کی ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت ایسے دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے جس میں سست ترقی اور بلند مہنگائی ایک ساتھ موجود ہوں، جسے معاشی ماہرین “اسٹیگ فلیشن” کی طرف بڑھنے کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

مانیٹری پالیسی کے مطابق اگر یہی رجحان جاری رہا تو معیشت کی رفتار مزید کم ہو سکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں پیداوار اور ترقی کی شرح کم ہو جائے گی جبکہ مہنگائی بلند سطح پر برقرار رہے گی۔ اس صورتحال سے عام شہری کی زندگی براہِ راست متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اس طرح کے حالات میں غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جب معاشی سرگرمیاں سست پڑتی ہیں تو نئی ملازمتوں کے مواقع کم ہو جاتے ہیں اور پہلے سے موجود روزگار بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی عام آدمی کے لیے بوجھ بن جاتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ یعنی جولائی سے دسمبر کے دوران ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شرح مستقبل میں دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔