جمعرات، 30-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/13هـ (30-04-2026م)

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ نئی قیمت سامنے آ گئی

30 اپریل, 2026 14:01

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی بازاروں پر بھی واضح نظر آئے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 483,962 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 10 گرام سونا 3772 روپے مہنگا ہو کر 414,919 روپے کا ہو گیا ہے۔ جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 380,356 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے مقامی سطح پر بھی نرخ اوپر گئے ہیں۔ بین الاقوامی بازار میں سونے کی قیمت 44 ڈالر اضافے کے بعد 4616 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔