جمعرات، 30-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/13هـ (30-04-2026م)

اسٹیٹ بینک کا اپنا گھر اسکیم کیلئے بڑا اقدام

30 اپریل, 2026 10:43

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہاؤسنگ فنانس کے شعبے میں شہریوں کے لیے آسان قرضوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اہم اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی بینک نے تمام کمرشل بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنیوں کو واضح ہدایت دی ہے کہ ہاؤسنگ قرض کی درخواستوں کا فیصلہ زیادہ سے زیادہ 15 ورکنگ دنوں میں مکمل کیا جائے۔ اس اقدام سے شہریوں کو طویل انتظار اور غیر ضروری تاخیر سے نجات ملے گی۔

نئی پالیسی کے تحت قرض لینے والے افراد کے لیے ڈیبٹ بوجھ کی حد 65 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ درخواست دہندہ کی ماہانہ آمدن کو مدنظر رکھتے ہوئے قرض کی منظوری دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ شہری قرض واپس کرنے میں مشکل کا شکار نہ ہوں اور مالی دباؤ کم رہے۔

اسٹیٹ بینک نے جائیداد کی ویلیوایشن کے نظام میں بھی تبدیلیاں کی ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق کراچی میں 50 لاکھ روپے تک کی جائیداد کی اندرونی ویلیوایشن کی اجازت ہوگی۔ جبکہ 50 لاکھ روپے سے زائد قیمت والی پراپرٹی کے لیے منظور شدہ ویلیوایٹر کی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

ان اصلاحات کا بنیادی مقصد ہاؤسنگ فنانس کے نظام کو زیادہ شفاف بنانا، قرضوں کے عمل کو آسان کرنا اور کم آمدنی والے طبقے کو سستے گھروں کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔