پاک ایران وزرائے خارجہ کا رابطہ، اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی مذاکرات پر اہم گفتگو

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں علاقائی صورتحال اور سفارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
گزشتہ رات ہونے والی اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر سیر حاصل بحث کی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا ایک اور تیل بردار جہاز امریکی بحریہ کو چکمہ دے کر انڈونیشیا کی حدود میں داخل
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کی کھل کر تعریف کی اور کہا کہ تہران اسلام آباد کی جانب سے امن کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی اور علاقائی تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے اور پاکستان دنیا میں دیرپا امن و استحکام کے لیے کسی بھی سفارتی عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












