پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ضبط شدہ ایرانی جہاز کا عملہ بحفاظت پاکستان منتقل

پاکستان نے خطے میں قیامِ امن اور اعتماد سازی کے ایک بڑے اقدام کے طور پر امریکہ کی جانب سے ضبط کیے گئے ایرانی کنٹینر جہاز ’ایم وی توسکا‘ کے عملے کو بحفاظت پاکستان منتقل کر لیا ہے۔
پاکستان نے ایک بار پھر خطے میں ایک ذمہ دار ریاست اور ثالث کے طور پر اپنا لوہا منوا لیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکہ کی جانب سے ضبط کئے گئے ایرانی کنٹینر جہاز ’ایم وی توسکا‘ کے 22 ارکانِ عملہ کو بحفاظت پاکستانی حدود میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ اہم پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کے بادل منڈلا رہے ہیں، امریکہ نے اسے ’اعتماد سازی کے اقدام‘ کے طور پر انجام دیا ہے۔
پاکستانی حدود میں پہنچنے والے ان ایرانی ارکانِ عملہ کو تمام تر ضروری کارروائی کے بعد آج باقاعدہ طور پر ایرانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا عالمی سطح پر ذمہ دارانہ دو ٹوک مؤقف اور بھرپور دفاعی عزم
ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید وضاحت کی ہے کہ صرف عملہ ہی نہیں بلکہ مذکورہ ایرانی جہاز کو بھی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے بعد جلد ہی پاکستانی سمندری حدود میں منتقل کر دیا جائے گا۔
جیسے ہی جہاز کی مرمتی کام مکمل ہوں گے، اسے عالمی قوانین کے مطابق اس کے اصل مالکان یعنی ایران کے حوالے کر دیا جائے گا۔
ترجمان نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ یہ تمام تر پیچیدہ اقدامات ایرانی اور امریکی دونوں فریقین کے بھرپور باہمی تعاون اور رضامندی سے کیے جا رہے ہیں، جس میں پاکستان ایک سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے اپنی ثالثی کوششیں بغیر کسی تعطل کے جاری رکھے گا اور تہران و واشنگٹن کے درمیان مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے اپنا ہر ممکن مثبت کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ کسی بھی قسم کے بڑے بحران سے بچا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










