منگل، 12-مئی،2026
منگل 1447/11/25هـ (12-05-2026م)

ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کا فیصلہ میں کروں گا، اسرائیلی وزیر اعظم

12 مئی, 2026 08:56

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے ختم ہونے تک اسرائیل چین سے نہیں بیٹھے گا، ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کا فیصلہ صرف وہ خود کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ایران کے خلاف اپنے سخت گیر مؤقف کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ حالیہ کارروائیوں میں بہت سے اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں، لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی کیونکہ ایران کے پاس اب بھی افزودہ یورینیم اور ایٹمی تنصیبات موجود ہیں۔

نیتن یاہو کے مطابق جب تک ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا اور اس کے بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت برقرار ہے، اسرائیل چین سے نہیں بیٹھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی معیشت پر ایران جنگ کے تباہ کن اثرات، ترقیاتی انجن سست روی کا شکار

انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ایران سے ایٹمی مواد کیسے نکالا جائے گا، تو انہوں نے انتہائی سادہ مگر جارحانہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اندر جاؤ اور اسے نکال لو۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایران کے اندر جانا چاہتا ہوں۔

تاہم جب اسرائیلی وزیراعظم سے فوجی حکمت عملی یا اسپیشل فورسز کے استعمال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے فوجی منصوبوں کو ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے تحت یا طاقت کے زور پر یورینیم کا نکالا جانا ناگزیر ہے اور وہ اس مقصد کے حصول کے لیے کوئی بھی ٹائم ٹیبل دینے کو تیار نہیں ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔