اسرائیل اور فلسطین تنازع کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل ناگزیر ہے، انتونیو گوتریس

انتونیو گوتریس نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل موجود نہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے جاری کردہ پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ دیرپا امن اور سلامتی کا واحد قابلِ اعتبار راستہ صرف دو ریاستی حل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کا فلسطین کے لیے دس کروڑ ڈالر امداد کا اعلان، برطانیہ اور فرانس دو ریاستی حل پر زور
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد واضح ہے کہ دو آزاد، خود مختار اور جمہوری ریاستیں اسرائیل اور فلسطین امن و سلامتی کے ساتھ ایک دوسرے کے پہلو بہ پہلو رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کے علاوہ خطے میں امن کا کوئی دوسرا متبادل موجود نہیں ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








