کینیڈا کا فلسطین کے لیے دس کروڑ ڈالر امداد کا اعلان، برطانیہ اور فرانس دو ریاستی حل پر زور

کینیڈا کے وزیراعظم نے فلسطین کے لیے دس کروڑ کینیڈین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا، جبکہ برطانیہ اور فرانس نے بھی اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے اعلان کیا کہ کینیڈا فلسطینیوں کے لیے دس کروڑ کینیڈین ڈالر کی امداد فراہم کر رہا ہے تاکہ دو ریاستی حل کے امکانات کو زندہ رکھا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس امداد کا 80 فیصد حصہ براہ راست انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خرچ ہوگا، جبکہ بیس فیصد حصہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی پولیس کی تربیت سمیت امن و سلامتی کے اقدامات پر لگایا جائے گا۔ کینیڈین وزیراعظم نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر تجارتی پابندیوں کا بھی اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کی صورتحال انسانیت پر بدنما داغ اور کھلی نسل کشی ہے، امیرِ قطر
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے بھی اپنے خطاب میں انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹوں کو شرمناک قرار دیا۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ نے بھی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ بستیوں کی توسیع دو ریاستی حل کو سبوتاژ کرنے کی شعوری کوشش ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








