2 لاکھ سے کم قیمت میں کونسی الیکٹرک بائیکس مارکیٹ میں دستیاب ہیں؟ فہرست سامنے آگئی

Electric bikes under 2 lakh list
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ملک میں الیکٹرک بائیکس کی طلب میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مارکیٹ میں اس وقت 2 لاکھ روپے سے کم قیمت میں کئی الیکٹرک بائیکس اور سکوٹرز دستیاب ہیں۔ یہ بائیکس شہری سفر کے لیے آسان اور نسبتاً سستے آپشن کے طور پر سامنے آ رہی ہیں۔ مختلف کمپنیاں اپنی اپنی رینج میں نئی ماڈلز متعارف کروا رہی ہیں۔
یاڈیا کمپنی کی الیکٹرک اسکوٹی M3 کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 69 ہزار روپے ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اسکوٹی ایک بار مکمل چارج ہونے پر 80 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔ اسے روزمرہ استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے اور یہ شہری سفر کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔
یاڈیا ہی کی ایک اور ماڈل GT30 بھی مارکیٹ میں موجود ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 89 ہزار روپے ہے۔ یہ اسکوٹی ایک چارج میں تقریباً 75 کلومیٹر سفر کر سکتی ہے۔ اسے مختصر اور روزانہ کے استعمال کے لیے انٹری لیول آپشن قرار دیا جاتا ہے۔
میٹرو کمپنی کی T9 سپورٹ اسکوٹی بھی صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 84 ہزار روپے ہے۔ یہ اسکوٹی نینو کاربن فائبر بیٹری کے ساتھ آتی ہے اور ایک چارج میں 110 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔ کمپنی اس پر 2 سال کی موٹر اور بیٹری وارنٹی بھی فراہم کرتی ہے۔
میٹرو کی دبنگ (NFC ورژن) اسکوٹی کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار روپے ہے۔ یہ ایک چارج میں 115 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری استعمال کی گئی ہے۔ کمپنی اس کے لیے 3 سال کی بیٹری وارنٹی بھی دیتی ہے۔
اسی کمپنی کی ونڈر بائیک 350 واٹ موٹر کے ساتھ آتی ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 10 ہزار روپے ہے۔ یہ اسکوٹی ایک چارج میں 55 کلومیٹر تک چل سکتی ہے اور شہری سفر کے لیے چھوٹے فاصلے کا اچھا آپشن ہے۔
میٹرو کی الیکٹرک سپر بائیک بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے جس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 44 ہزار روپے ہے۔ یہ ایک چارج میں 80 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اوکلا کمپنی کی اوربٹ بائیک کی قیمت 1 لاکھ 62 ہزار روپے ہے جو 80 کلومیٹر رینج دیتی ہے۔
اوکلا کی اونکس بائیک بھی صارفین میں مقبول ہو رہی ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 92 ہزار روپے ہے۔ یہ ایک چارج میں 100 کلومیٹر تک چل سکتی ہے اور 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار رکھتی ہے۔
ماہرین کے مطابق پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث الیکٹرک بائیکس مستقبل میں مزید مقبول ہو سکتی ہیں۔ شہری بھی اب سستے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











