بدھ، 13-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز

13 مئی, 2026 12:41

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں مذاکرات کا اسلام آباد میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن کے درمیان مالی سال 2026 اور 27 کے بجٹ کے حوالے سے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ عالمی ادارے کے وفد سے ملاقات کی، جس میں ملکی معاشی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق، ملاقات کا مرکزی ایجنڈا وفاقی بجٹ کی تیاریاں، معاشی اصلاحات کا نفاذ اور پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی قسط موصول

اس اہم بیٹھک میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

فریقین کے درمیان ملک کے میکرو اکنامک آؤٹ لک اور حکومت کے معاشی استحکام کے ایجنڈے پر بھی مشاورت کی گئی۔

عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کو ٹیکس وصولیوں میں اضافے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔

یہ مذاکرات آئندہ چند روز تک جاری رہیں گے، جس میں بجٹ کے اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی تاکہ عالمی ادارے کے ساتھ جاری پروگرام کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔