بدھ، 13-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

کراچی میں کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

13 مئی, 2026 12:35

کراچی پولیس نے بدنامِ زمانہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، جبکہ کیس میں کوتاہی برتنے والے افسران کو معطل کر کے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

کوکین کی فروخت میں ملوث ملزمہ انمول عرف پنکی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ملزمہ کو منشیات فروشی اور اقدامِ قتل جیسے سنگین مقدمات میں سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس سے قبل ملزمہ کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا، تاہم پولیس کی درخواست پر اب تفتیش کے لیے ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے اس معاملے میں پولیس افسران کی مبینہ غفلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو معطل کرنے اور انکوائری ٹیمیں بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں رہائشی پلاٹوں کی کمرشل تبدیلی پر پابندی ختم کردی

پولیس چیف نے پنکی کیس کی شفاف تفتیش کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے اور تین روز میں مفصل رپورٹ طلب کی ہے۔

مزید برآں، ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ سٹی کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس میں ڈی ایس پی امتیاز حسین، ڈی ایس پی آصف منور اور دیگر انسپکٹرز شامل ہیں۔

یہ ٹیم پندرہ روز میں تمام مقدمات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کو مکمل طور پر غیر جانبدار رکھنے کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ کی نگرانی میں ایک اعلیٰ سطحی ٹیم بھی کام کرے گی، جس میں ایس ایس پی ساؤتھ، سٹی اور ایس آئی یو شامل ہوں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔