مکمل غیر عسکری اور پرامن غزہ کی تشکیل ہدف ہے، امریکی ایلچی

جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے اہداف واضح ہیں، جن کا مقصد ایک مکمل غیر عسکری غزہ کی تشکیل ہے، جہاں فلسطینی باوقار طریقے سے پرامن زندگی گزار سکیں۔
امریکی صدر کے داماد اور خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے واشنگٹن کے اہداف شفاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کی صورتحال انسانیت پر بدنما داغ اور کھلی نسل کشی ہے، امیرِ قطر
انہوں نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد ایک ایسا غزہ تشکیل دینا ہے، جو مکمل طور پر غیر فوجی ہو، جسے ذمہ دار فلسطینی حکومت چلائے اور جہاں کے مکین امن، وقار اور روشن مستقبل کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ آج جو پیش رفت ہے، وہ ایک سال پہلے موجود نہیں تھی۔
انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی ہو چکی ہے، یرغمالی اپنے گھروں کو واپس آ چکے ہیں، ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹ حکومت تیار ہے، سکیورٹی اور غیر عسکریت کا فریم ورک تشکیل دیا جا چکا ہے، اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے 66 پراجیکٹس شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اب غزہ میں اگلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












