غزہ میں اسرائیلی اقدامات فلسطینیوں کی نسل کشی ہے، ہسپانوی وزیر اعظم

اسپین کے وزیراعظم پڈرو سانچز نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو دوٹوک الفاظ میں نسل کشی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپین کے وزیراعظم پڈرو سانچز نے کہا کہ ان کا ملک پچھلے آٹھ برسوں سے یوکرین، لبنان ہو یا ایران، دنیا میں شروع ہونے والی تمام جارحانہ جنگوں کی مخالفت کرتا آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپین نے اپنے فوجی اخراجات نہیں بڑھائے، ایسے تمام جارحانہ اقدامات سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : مکمل غیر عسکری اور پرامن غزہ کی تشکیل ہدف ہے، امریکی ایلچی
پڈرو سانچز نے اعلان کیا کہ اسپین روسی جارحیت پسندوں پر پابندیاں عائد کرنے، اسرائیل کی نیتن یاہو حکومت پر اسلحے کی پابندی لگانے اور عالمی قانون کے خلاف کی جانے والی کسی بھی جارحیت کے لیے اپنے علاقے کے استعمال کو روکنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
انہوں نے دنیا کے سامنے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ اسپین نیتن یاہو کی طرف سے غزہ میں اب بھی جاری نسل کشی کی غیر مبہم الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












