منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

بجلی کے بھاری بلوں سے نجات!!! اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ استعمال کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

18 مئی, 2026 09:42

حکومتِ پاکستان نے بجلی صارفین کی سہولت کے لیے ایک نئی موبائل ایپ متعارف کروا دی ہے۔

 “اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” نامی اس ایپ کا مقصد بجلی کے بلوں میں شفافیت لانا اور اوور بلنگ کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ اس جدید نظام کے ذریعے صارفین اب خود اپنے میٹر کی ریڈنگ محکمہ بجلی کو بھیج سکیں گے۔

وزارتِ توانائی کے مطابق یہ ایپ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر “اڑان پاکستان” پروگرام کے تحت تیار کی گئی ہے۔ پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے اس ایپ کو ڈیزائن کیا ہے تاکہ بجلی کے بلوں میں غلط ریڈنگ اور اضافی یونٹس کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنے موبائل فون سے میٹر کی تصویر لے کر براہِ راست سسٹم میں اپ لوڈ کریں گے۔ اس طرح ریڈنگ کے روایتی طریقے میں انسانی غلطی یا ممکنہ بے ضابطگی کے امکانات کم ہو جائیں گے۔ اس اقدام سے بجلی کے بل زیادہ درست اور شفاف ہوں گے۔

ایپ استعمال کرنے کا طریقہ بھی نہایت آسان رکھا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور جبکہ آئی فون صارفین ایپ اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ انسٹالیشن کے بعد صارفین کو اپنا کنزیومر آئی ڈی درج کر کے اکاؤنٹ رجسٹر کرنا ہوگا۔

اس کے بعد بل پر درج میٹر ریڈنگ کی تاریخ پر میٹر کی واضح تصویر لینا ہوگی۔ صارفین کو مقررہ وقت سے پہلے تصویر ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوگی تاکہ بجلی کا بل درست ریڈنگ کے مطابق تیار کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان وژن کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ اس سے نہ صرف صارفین کو اضافی بلوں سے نجات ملے گی بلکہ بجلی فراہم کرنے والے اداروں پر عوام کا اعتماد بھی بہتر ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔