منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

 حکومت نے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی سے متعلق نیا نظام متعارف کروا دیا

18 مئی, 2026 09:16

حکومت نے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کروانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت کی جانب سے رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اب اس سبسڈی کی معلومات بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی۔ صارفین کو صرف اپنے موبائل فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق سبسڈی کی تفصیلات دیکھنے کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ یعنی او ٹی پی کے ذریعے تصدیق کا عمل بھی مکمل کرنا ہوگا۔ تصدیق کے بعد صارفین کو معلوم ہو سکے گا کہ انہیں کتنی سبسڈی دی جا رہی ہے اور بل میں کتنی رعایت شامل ہے۔

مستقبل میں بجلی سبسڈی صرف مستحق افراد تک محدود کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر فلاحی اسکیموں سے منسلک خاندانوں کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد حکومتی وسائل کو صحیح افراد تک پہنچانا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ نظام کے تحت اہل صارفین کو رعایتی نرخوں پر بجلی کے بل جاری کیے جائیں گے۔ دوسری جانب وہ صارفین جو مقررہ معیار پر پورا نہیں اتریں گے، انہیں بغیر سبسڈی مکمل بل ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔