منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونا چاندی مزید سستا؛ آج کی تازہ قیمتیں

16 مئی, 2026 14:03

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 476,262 روپے پر آ گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 408,317 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی آئی اور فی تولہ چاندی 159 روپے سستی ہو کر 8,073 روپے پر آ گئی۔

عالمی منڈی میں 6 ڈالر کی کمی کے ساتھ فی اونس سونا 4,539 ڈالر پر آ گیا۔

یہ کمی گزشتہ کئی دنوں سے جاری گراوٹ کا تسلسل ہے جس کی بنیادی وجوہات میں ڈالر کی مضبوطی، امریکی بانڈ ییلڈز میں اضافہ اور شرح سود جلد کم ہونے کی امیدوں کا کمزور پڑنا شامل ہیں۔ سرمایہ کاروں کی نظریں اب عالمی جغرافیائی کشیدگی کے اگلے رخ پر ہیں جو سونے کی قیمتوں کی آئندہ سمت طے کرے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔