منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

جیٹ فیول قیمت میں کمی؛ فضائی سفر سستا ہونے کا امکان

18 مئی, 2026 10:22

وفاقی حکومت نے عوام کو ایک اور بڑا ریلیف دیتے ہوئے جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ملک میں فضائی سفر کے کرایوں میں کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت کے بعد جیٹ فیول 330 روپے 22 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اس سے قبل یہ قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدہ حالات کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ اسی وجہ سے پاکستان میں بھی جیٹ فیول مہنگا کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب عالمی منڈی میں کچھ استحکام آنے کے بعد حکومت نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول فضائی آپریشنز کا ایک بڑا خرچہ ہوتا ہے۔ قیمت کم ہونے سے مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔ اگر ایئرلائنز اس ریلیف کو مسافروں تک منتقل کرتی ہیں تو آنے والے دنوں میں فضائی سفر نسبتاً سستا ہو سکتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔