منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

پاکستان نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر محفوظ کر لیے

18 مئی, 2026 11:35

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان نے توانائی کے شعبے میں پیشگی اقدامات کرتے ہوئے جون کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر محفوظ کر لیے ہیں۔ یہ فیصلہ ممکنہ سپلائی مشکلات اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینے کے لیے مجموعی طور پر 446 میٹرک ٹن خام تیل ذخیرہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 201 میٹرک ٹن ڈیزل بھی اسٹاک میں شامل کر لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ملک کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

حکام کے مطابق مقامی پیداوار اور دیگر ذرائع سے تقریباً 98 میٹرک ٹن پیٹرول حاصل کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 18 میٹرک ٹن جیٹ فیول بھی محفوظ کر لیا گیا ہے تاکہ فضائی آپریشنز متاثر نہ ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ JP-8 فیول کے ذخائر بھی آئندہ 12 دنوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح 18 میٹرک ٹن ایل پی جی کا انتظام بھی مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو کسی قسم کی کمی کا سامنا نہ ہو۔

موجودہ صورتحال میں توانائی کے ذخائر کو مستحکم رکھنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ جنگی حالات میں استحکام آنے کے بعد ملک کی توانائی سیکیورٹی کے لیے ایک طویل المدتی منصوبہ بھی تیار کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں کسی بحران سے بچا جا سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔