ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر بلوں میں سبسڈی لینے والوں کیخلاف حکومت کا سخت فیصلہ

Action Against Electricity Subsidy Fraud
وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں سبسڈی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ خاص طور پر وہ صارفین جو ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر پروٹیکٹڈ کیٹیگری کا فائدہ لے رہے تھے، ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایسے تمام صارفین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ لیسکو سمیت دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بلوں پر کیو آر کوڈ بھی شامل کر دیا ہے تاکہ ڈیٹا کی تصدیق آسان ہو سکے۔
حکام کے مطابق کیو آر کوڈ اسکین کرنے کے ذریعے ان صارفین کی نشاندہی کی جائے گی جو اضافی میٹرز کے ذریعے سبسڈی حاصل کر رہے ہیں۔ اس ڈیٹا کی بنیاد پر صرف حقیقی مستحق صارفین کو ہی سبسڈی دی جائے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جو صارفین اپنی معلومات یا تصدیقی ڈیٹا جمع نہیں کروائیں گے، ان کی سبسڈی ختم کر دی جائے گی اور انہیں نان پروٹیکٹڈ ٹیرف کے تحت بل بھیجا جائے گا۔ اس تبدیلی کے بعد بجلی کے بلوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے جو 8 سے 10 ہزار روپے تک پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب لیسکو نے بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے بھی سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ مقررہ وقت پر بل جمع نہ کرانے والے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشن منقطع کیے جا رہے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












