آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Inflation Hits Public Again
آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد عام شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹے کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 100 کلو گرام آٹے کی بوری کی قیمت میں تقریباً 2200 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ 50 کلو تھیلے کی قیمت بھی 1100 روپے تک بڑھ گئی ہے۔
قیمتوں میں اس اچانک اضافے کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی یہ بنیادی ضرورت اب ان کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ کئی خاندانوں کے لیے بچوں کی روٹی کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
شہریوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی قدم اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












