مذاکرات کا مطلب ہتھیار ڈالنا نہیں، قومی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے لیے مذاکرات کا مطلب ہرگز ہتھیار ڈالنا نہیں ہے اور تہران اپنے قومی حقوق کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے لیے کسی بھی ملک کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ایران دشمن کے سامنے ہتھیار ڈال رہا ہے یا اپنی دفاعی صلاحیتوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔
صدر نے واضح کیا کہ ایران اس وقت دنیا کے ساتھ جو بھی مذاکرات کر رہا ہے، وہ مکمل طور پر قومی عزت، اقتدار اور اپنے جائز قومی حقوق کے تحفظ کے اصولوں کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کی اپیل پر ایران پر فوجی حملہ مؤخر کرنے کا اعلان
انہوں نے ایرانی عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملک کی قیادت ایرانی عوام کے مفادات اور ملک کے تمام قانونی حقوق سے کسی بھی صورت میں اور کسی بھی قیمت پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران دنیا کے سامنے منطق اور دلیل کے ساتھ اپنا مقدمہ پیش کر رہا ہے اور تہران پوری طاقت کے ساتھ ملک کے مفادات اور قومی عزت کا دفاع کرنا جانتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے آخری حد تک عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے کھڑے رہیں گے اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










