پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کی سعودی عرب کے دفاع کے حق کی حمایت

ترکیہ، مصر، سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب کے دفاع کے حق کی حمایت کی ہے اور بحیرہ احمر کے خطے میں بحری گزرگاہوں کی حفاظت پر زور دیا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں ترکیہ، مصر، سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، مملکت سے مکمل یکجہتی کا اظہار، حملوں کی مذمت
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہیں۔ وزرائے خارجہ نے یمن میں استحکام اور امن قائم کرنے کے لیے وہاں کی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعادہ بھی کیا، جبکہ حوثیوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر بحری نیویگیشن کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








