اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، مملکت سے مکمل یکجہتی کا اظہار، حملوں کی مذمت

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور انہیں مزید مضبوط بنانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس امر کو انتہائی خوش آئند قرار دیا کہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنیٰ کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی مدد فراہم کرنے کا اعلان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر سعودی عرب کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا اور مملکت کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
دونوں رہنماؤں نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دفاعی معاہدے کے تحت باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی رابطوں اور قریبی باہمی مشاورت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











