سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ ہزاروں روپے کم

ڈالر کی قدر میں تاریخی کمی؛ سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دو روز اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 22 ڈالر سستا ہو کر 4508 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 8034 روپے پر برقرار ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









